انٹرٹینمنٹ
23 فروری ، 2014

حسین ترین اداکارہ مدھو بالا کی آج 45ویں برسی

حسین ترین اداکارہ مدھو بالا کی آج 45ویں برسی

لاہور…ہندوستان کے فلم نگر کی حسین ترین اداکارہ مدھو بالا کی آج 45ویں برسی ہے ۔ صرف 36سال کی عمر میں انتقال کرجانے والی بدھو بالا کو حسن و عشق کی دیوی کا درجہ بھی حاصل ہے۔ مدھوبالاموت سے پہلے لاکھوں میں ایک تھی اورآج وہ کروڑوں میں ایک ہے۔ مدھوبالا کا اصل نام تھا ممتاز جہاں، گھر کی غربت نے اسے 9برس کی عمر میں ہی نگارخانوں کی چکا چوند روشنیوں میں دھکیل دیا۔ روشنیوں کی اسی دنیا میں مدھو اوردلیپ کمار کا عشق شروع ہوا۔ دلیپ مدھو سے شادی سے پہلے اسے اس کے خاندان کے چنگل سے نکالنا چاہتے تھے۔ مدھوبالا کاباپ عطااللہ خاں اپنی بیٹی کے عشق کو عدالت تک لے آیا۔ دلیپ نے عدالت میں کہا ”میں مدھو سے محبت کرتا ہوں اور اپنے آخری سانس تک محبت کرتا رہوں گا۔“ جب عدالت نے دلیپ کو حکم دیدیا کہ وہ مدھو سے ملنا بند کردے تو دلیپ نے سرجھکا لیا۔ مدھوبالا لمحہ لمحہ بجھنے لگی، مدھو نے پیغام بھجوایا آخری بار ہی مل لو۔ لیکن دلیپ تو اس کے جنازے میں بھی نہ گئے۔ مدھو خود توقبر میں اتر گئی، لیکن اس کا عکس لوگ آج بھی صبح کی کرنوں میں ڈھونڈتے ہیں۔

مزید خبریں :