02 اپریل ، 2012
لاہور … لاہور کے علاقے با ٹا پور میں بی آ ر بی نہر سے 2 نامعلوم خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق بی آ ر بی پل کے نزدیک ایک خاتون کی لاش نظر آئی، ریسکیو اہلکار اسے نکالنے لگے تو ایک اور خاتون کی لاش بھی مل گئی۔ دونوں خواتین کی عمریں 32اور 35سال ہیں تاہم ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس کے مطابق لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں، ان کی شناخت کیلئے تمام تھانوں کو مطلع بھی کردیا گیا ہے ۔