23 فروری ، 2014
خان پور …خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے خان پور کی خوبصورت جھیل کنارے تین روزہ میلہ سجایا گیا ، جہاں سب کے لئے سبھی کچھ تھا ، اور شہریوں کی بھرپور شرکت بھی ۔خان پور کے اس میلے میں ہر طرف رنگوں کی جلترنگ اپنے عروج پر تھی۔خیبر پختونخوا کی ثقافت کی جھلک ، روایتی ڈیرے ،ہینڈی کرافٹس ، ملبوسات ۔بچوں کے پسندیدہ جھولوں نے بڑوں کے بھی مزے کرا دئیے ، چاہیں تو اونٹ کی سواری کر لیں۔خان پور جھیل کنارے سجے اس میلے میں کشتی رانی کا بھی بھرپور ساماں موجود تھا۔ڈھلتی شام کے بعد میلے کے رنگ ہی بدل گئے ، روشنیوں اور رعنائیوں میں مدھر آوازیں سر بکھیرنے لگیں ۔معروف گلوکار فاخرنے آواز کا جادو جگایا تو محفل میں سماں بندھ گیا۔خنک رات میں جب دلکش رنگوں کی آتش بازی کی گئی تو آسمان پر رنگوں کی قوس و قزا ع بکھر گئی۔ہم نے صبح 10 بجے سے کام شروع کیا اور شام 5 بجے ختم کیا ۔آتش بازی کیلئے 2 کلومیٹر تک تاریں بچھائیں جو بہت تکینکی عمل تھا۔میلے کے مہمانوں کی تواضع کی گئی روایتی کھانوں سے۔ہر سمت خوشیاں بکھیرتے اس میلے نے لوگوں کے دل جیت لئے۔ان کا کہنا ہے کہ امن کا بول بالا کرنے کے لئے ایسے میلے ہر جگہ اور بار بار سجائے جائیں ۔