انٹرٹینمنٹ
24 فروری ، 2014

امریکی باکس آفس پر”دی لیگو مووی“ کا راج برقرار

امریکی باکس آفس پر”دی لیگو مووی“ کا راج برقرار

ہالی وڈ…اس ہفتے ایک بار پھرامریکی باکس آفس پربچوں میں مقبول 'لیگو' کھلونوں پربنائی گئی انیمیٹڈ فلمMovie Lego The کا راج رہا۔لیگو بلاکس سے بنے کرداروں کے گرد گھومتی یہ فلم تین کروڑ پندرہ لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر رہی۔فلم کی کہانی لیگو کنسٹرکشن ٹوائز کی ہے جہاں لیگو یونیورس کے باسی ایک عام لیگو کردار کو ماسٹر بلڈر سمجھتے ہوئے اسے دشمن کیخلاف اپنا نجات دہندہ سمجھنے لگتے ہیں۔دوسرے نمبر پرایکشن تھرلر فلم تھری ڈیز ٹو کِل رہی۔فلم نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے ایک کروڑ تئیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا۔اس ہفتے تیسرے نمبر پرآفات سے جڑی سنسنی خیز فلم Pompeii رہی۔فلم نے باکس آفس پرایک کروڑ ڈالر بٹورے۔

مزید خبریں :