24 فروری ، 2014
لاہور…سیشن کورٹ میں وکلا نے پیشی پر آئے پولیس انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔سمن آباد پولیس کے انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر عمر رشید کی حراست سے عدالتی بیلف نے خاتون کو بازیاب کرایا۔ آج انسپکٹر عمر رشید اس کیس میں پیشی کے لئے عدالت پہنچا تو خاتون کے رشتہ دار وکیل نے ساتھیوں کی مدد سے حملہ کر دیا۔ انسپکٹر عمر رشید کو معمولی چوٹیں آئیں جس پر اسے میو اسپتال بھجوا دیا گیا۔ طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے انسپکٹر عمر رشید کو اسپتال سے فارغ کر دیا۔