24 فروری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں قصبہ موڑ کے قریب نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران ملزمان 45لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار6ملزمان اورنگی ٹاوٴن قصبہ کالونی میں واقعے نجی بینک میں اسلحے کی زور پر داخل ہوئے اور کاوٴنٹر سے 45 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے،ملزمان فرار ہونے سے قبل بینک میں موجود گارڈز سے اسلحہ بھی چھین کر لئے گئے۔واردات کے بعد پولیس اور دیگر حکام نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرلئے ہیں۔