24 فروری ، 2014
لاہور…بھارتی جیل میں ہلاک ہونے والے پاکستانی قیدی کی لاش واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کر دی گئی۔پاکستانی شہری شوکت علی غلطی سے سرحد پار کرنے کے الزام میں بھارت کی انبالہ جیل میں قید تھا۔ جیل میں ہی پراسرار طور پر اس کی موت واقع ہوئی۔ آج اس کی لاش بھارتی حکام نے واہگہ بارڈر پر رینجرز کے حوالے کر دی۔ پسرور پولیس کے ڈی ایس پی میاں ابصار نے رینجرز حکام سے لاش وصول کی جو قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔