پاکستان
25 فروری ، 2014

پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کے قریب خودکش حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کے قریب خودکش حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

پشاور…پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کے قریب خود کش دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ خود کش حملہ آور سفید گاڑی میں آیا اور ایرانی قونصلیٹ کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر خود کو اڑادیا۔ جدید سسٹم کے ذریعے گاڑی میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جو 5سے 19منٹ کے وقفے کے بعد پھٹنا تھا لیکن کسی خرابی کی بنا پر نہ پھٹ سکا۔ خود کش حملہ آور کی عمر 15 سے 17 سال بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :