25 فروری ، 2014
پشاور…پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کے قریب خود کش دھماکے میں 3ایف سی اہلکار جاں بحق اور 8زخمی ہو گئے۔بعد میں مبینہ خود کش حملہ آور کی گاڑی کو بم ڈسپوزل یونٹ نے دھماکے سے اڑا دیا۔ پشاوریونیورسٹی ٹاون میں صفت غیور شہید روڈ پر ایرانی قونصلیٹ کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آورسفید رنگ کی آلٹو کارچلاتا ہوا چیک پوسٹ کے قریب پہنچا تھا۔ خود کش دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے ایرانی قونصلیٹ کا محاصرہ کرکے اطراف کی سڑکیں بند کر دیں۔5بج کر40 منٹ پر دھماکہ ہوا۔حملہ آورگاڑی میں سوار تھا۔ رکنے کی کوشش کی گئی لیکن نہیں رکا اور اڑا دیا۔مبینہ خود کش حملہ آور کی گاڑی میں بم کی اطلاع پر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا گیا۔ دو مرتبہ واٹر ڈسچارج کے ذریعے بم ناکارہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ جس کے بعد گاڑی کو زور دار دھماکے سے اڑا دیا گیا۔60کلو گرام اعلیٰ بارود استعمال کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ خود کش حملہ آور سفید گاڑی میں آیا اور ایرانی قونصلیٹ کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر خود کو اڑادیا۔ جدید سسٹم کے ذریعے گاڑی میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جو 5سے 10منٹ کے وقفے کے بعد پھٹنا تھا لیکن کسی خرابی کی بنا پر نہ پھٹ سکا۔ خود کش حملہ آور کی عمر 15 سے 17 سال بتائی جاتی ہے۔