25 فروری ، 2014
کابل…افغان وزارت دفاع نے الزام لگایا ہے کہ صوبہ کنڑ میں فوجیوں پر ہونے والے حملے کا منصوبہ پاکستان میں بنایاگیا تھا۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی نے الزام لگایا ہے کہ سرحد پار سے 100 سے زائد پاکستانی، عرب اور چیچن جنگجووٴں نے مقامی باغیوں کے ساتھ مل کر کنڑ میں فوجی چوکی پر حملہ کیا،4 گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی میں 21 افغان فوجی ہلاک ہوئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس شواہد موجود ہیں کہ دہشت گردی کی اس کارروائی میں سرحد پار کے لوگ ملوث ہیں۔