پاکستان
25 فروری ، 2014

اورنگی ٹاوٴن کراچی میں رینجرز آپریشن ،ایک ہزاراہلکارشریک

 اورنگی ٹاوٴن کراچی میں رینجرز آپریشن ،ایک ہزاراہلکارشریک

کراچی …کراچی کے علاقے منگھوپیر، اورنگی ٹاوٴن ایم پی آر کالونی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے جس میں متعدد مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق منگھوپیر ، اورنگی کے علاقے ای پی آر کالونی میں کالعدم تنظیم کی خفیہ اطلاع پر رینجرز کا آپریشن جاری آپریشن میں ایک ہزار اہلکار شریک ہیں۔آپریشن علاقے میں موجود مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرگرفتاریوں کے لئے کیا جا رہا ہے۔ کارروائی میں رینجرز کے انسداد دہشت گردی ونگ اور خواتین اہلکار بھی شریک، ٹارگٹڈ کارروائی کے دوارن علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے۔

مزید خبریں :