کاروبار
25 فروری ، 2014

چین پاکستان میں بجلی کی پیداوار میں 30ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

چین پاکستان میں بجلی کی پیداوار میں 30ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

اسلام آباد…چین پاکستان میں بجلی کی پیداوار میں 30ارب ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری کرے گا۔20ہزار میگاواٹ بجلی کے 16منصوبوں پر پاک چین اتفاق ہو گیاہے۔وفاقی سیکرٹری پانی وبجلی سیف اللہ چٹھہ نے جیونیوزکوبتایاہے کہ حال ہی میں بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ تعاون کمیٹی کااجلاس ہوا، اس میں بجلی پیداکرنے کے16 منصوبوں پردستخط کئے گئے۔ ہائیڈل کے تین منصوبے کروٹ ، کوہالہ اور سکھی کناری شامل ہیں ، کوئلے میں 6گڈانی پر ہر ایک 660میگاواٹ کا، دو پورٹ قاسم ، اسی طرح ساہیوال ، جھنگ شیخوپورہ میں بھی 660میگاواٹ کے کوئلے کے منصوبے لگیں گے۔بجلی کے پیداواری منصوبوں میں چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گی۔چین کی طرف سے ان منصوبوں میں 25سے 30ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ہمارا پروگرام ہے کہ کوئلے کے منصوبوں سے 10ہزار میگاواٹ تک بجلی 2017تک سسٹم میں آ جائے۔ ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری پانی وبجلی کاکہناتھاکہ چینی کمپنیوں کو بڈنگ کے بغیر بجلی پیداوار کے منصوبے دینا پیپرا رولز کی خلاف ورزی نہیں۔پیپرا رولز کو کچھ مسئلہ نہیں ہو گا ، جو ملک سرمایہ کاری کرتا ہے وہ اس بات کو بھی ترجیح دیتا ہے کہ اس کی کمپنیاں منصوبے لگائیں۔ان منصوبوں میں زیادہ بجلی کوئلے سے، یعنی 15ہزارمیگاواٹ سے زائدتیار کی جائیگی۔ پن بجلی کے2700 میگاواٹ کے منصوبوں کے علاوہ پاکستان اورچین کے درمیان شمسی توانائی اورہواسے بجلی تیاری کے منصوبوں میں بھی اتفاق ہواہے۔

مزید خبریں :