26 فروری ، 2014
فتح اللہ…بنگلا دیش نے بھارت کے خلاف 280رنز کا ہدف دیا ہے،بنگلا دیش کے کپتان مشفق الرحیم نے 117رنز کی انگز کھیلی ،فتح اللہ میں ایونٹ کے دوسرے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،بنگلا دیش کے کپتان مشفق الرحیم نے بیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا انھوں نے 117رنز بنائے، انعام الحق نے 77رنز کی انگز کھیلی۔بھارت کی جانب سے محمد شامی نے چار کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔