کھیل
26 فروری ، 2014

ایشیا کپ :بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے دی

ایشیا کپ :بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے دی

فتح اللہ…بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کی سنچری کی بدولت بھارت نے ایشیاء کپ کے میچ میں بنگلا دیش کو 6وکٹ سے ہرادیا۔فتح اللہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 279رنز بنائے۔ کپتان مشفق الرحیم 117 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ امان الحق نے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد شامی 4 وکٹ کے ساتھ سب سے کامیاب بھارتی بولر رہے۔ جواب میں بھارت نے ویراٹ کوہلی کی سنچری کی مدد سے 280رنز کا ہدف 49ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ویراٹ کوہلی نے کیریئر کی 19ویں سنچری اسکور کی۔ وہ 136 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ اجانکیا راہانے بھی 73 رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید خبریں :