21 جنوری ، 2012
کراچی … ویسے تو عام طور پر بچے اسپتال یا گھر میں پیدا ہوتے ہیں، کبھی کبھار وی آئی پی پروٹوکول یاٹریفک جام کے باعث یہ خوشخبریاں ایمبولینس اور رکشوں میں بھی سننے کو مل جاتی ہیں لیکن کراچی میں ایک بچے کی ولادت گاڑی میں ہوئی جس کے باعث اس کانام احمد جی ایل آئی رکھ دیا گیا ہے۔ کراچی کے نجی اسپتال پہنچتے پہنچتے دیر ہوگئی اور کار پارکنگ میں ہی ایک حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔ بعد میں اسپتال انتظامیہ نے زچہ اور بچہ کو فوری طور پر لیبر روم منتقل کیا۔ اسپتال پہنچنے میں تاخیر کی وجہ وی آئی پی پروٹوکول تھا، ٹریفک جام تھا۔ یا کچھ اور۔ بچے کے والدین اور گھر کے بزرگوں نے خوشی میں اس کا نام احمد جی ایل آئی رکھ دیاہے۔