پاکستان
27 فروری ، 2014

کراچی پرمافیااوردہشت گردوں نے قبضہ کررکھاہے،چیف جسٹس

کراچی پرمافیااوردہشت گردوں نے قبضہ کررکھاہے،چیف جسٹس

کراچی…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ کراچی پر مافیا اوردہشت گردوں نے قبضہ کر رکھا ہے، یہاں قانون نافذ کرنی والے ادارے اموات کو روکنے میں بے بس نظر آتے ہیں،کراچی میں تشدد، قتل وغارت گری خبروں کی شہ سرخیاں بنتی ہیں، قانون کی حکمرانی کایہ عالم ہے کہ گاڑی مالکان کی آدھی تعداد کے پاس مستند کاغذات نہیں، کراچی میں پچھلے سال 2ہزار افراد مارے گئے۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ہماراملک امن کاگہوارہ ہوگا،حالات پرقابوپالیں گے،عدلیہ تنہاتبدیلی نہیں لاسکتی،انڈر ورلڈ اور فرقہ وارانہ دشمنیوں میں کئی قیمتی جانیں جا چکی ہیں جسٹس جیلانی کا مزید کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ پرتشدد واقعات میں اموات بڑھ رہی ہیں۔

مزید خبریں :