27 فروری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے غریب آباد اور حسین آباد میں گاڑیوں پرفائرنگ کے دو علیحدہ علیحدہ واقعات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حسین آباد میں گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے، بعد ازاں زخمی ہونے والے دونوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسی علاقے میں غریب آباد انڈر پاس کے قریب بھی ایک گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق فائرنگ سے ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا ۔