28 فروری ، 2014
کراچی… کراچی میں ساحل سمندر کے نزدیک رنگ برنگے پھولوں کی 63ویں سالانہ نمائش کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس نمائش میں خواتین اور خاص طور پر بچے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ خاصی بڑی جگہ پر ہونے والی نمائش میں ہر طرف پھولوں کی مہک چھائی ہوئی ہے اور آنے والوں کو لگتا ہے کہ یہ خوشبو جیسے سانسوں میں ہی بس گئی ہو۔ جبکہ قطار در قطار موجود پھولوں کے خوبصورت نظاروں سے آنکھیں ہٹانے کا دل ہی نہیں چاہتا ہے۔نمائش میں ہر قسم کے پھول رکھے گئے ہیں جو برائے فروخت بھی ہیں۔ان میں گلاب،سورج مکھی، گیندے سمیت ملکی و غیرملکی پھول شامل ہیں۔شرکا اس صورتحال سے نہایت مطمئن بلکہ بہت خوشی سے خریداریاں بھی کررہے تھے۔خواتین اور بچوں کا کہنا ہے کہ یہاں آکرتو گویا انکی روح کو بھی ایک تازگی سے مل گئی ہے۔یہ نمائش بہت شاندار ہے اور وہ اس سے بہت لطف اندوز ہوئے ہیں۔نمائش میں خوب صورت پھولوں سے ترتیب دیئے گئے نقش ونگار نہایت فرحت بخش ہیں۔ یہ نمائش اتوار تک جاری رہے گی۔