دلچسپ و عجیب
28 فروری ، 2014

دنیا کی سب سے بڑی آرٹ کلاس کا ریکارڈ پاکستان کے نام

 دنیا کی سب سے بڑی آرٹ کلاس کا ریکارڈ پاکستان کے نام

لاہور…پاکستانی بچوں نے سب سے بڑی آرٹ کلاس ترتیب دیکر مصوری کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام کرا لیا۔پنجاب یوتھ فیسٹیول کے زیراہتمام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوانے کے مقابلے لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں جاری ہیں،مصوری کی سب سے بڑی کلاس کا ریکارڈ چین کے پاس تھا جسے 4 ہزار 410 چینی بچوں نے قائم کیا تھا،پنجاب اسٹیڈیم میں ہونے والی آرٹ کلاس میں 5 ہزار 351 پاکستانی بچے شریک ہوئے اور چین کے بچوں کا مصوری کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

مزید خبریں :