کھیل
01 مارچ ، 2014

قومی ٹیم پاکستان کو عالمی چیمپین بنانے کیلئے آج میدان میں اترے گی

قومی ٹیم پاکستان کو عالمی چیمپین بنانے کیلئے آج میدان میں اترے گی

دبئی… آنے والی کل کے سوپراسٹارز آج پاکستان کو عالمی چیمپین بنانے کے لیے میدان میں اتریں گے، جنوبی افریقا سے انڈر 19 ورلڈکپ کا فائنل جیتنے کے لیے تمام کھلاڑی پرعزم ہیں، کپتان سمیع اسلم نے کہا ہے کہ کوئی دباوٴ نہیں، سو فیصد پرفارم کریں گے۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم کے اوپننگ بیٹس مین امام الحق سمیت دیگر کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اْن کی ٹیم پچھلے کئی ماہ سے ایک فیملی کی طرح رہ رہی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ قوم کو ٹائٹل جیت کر تحفہ دیں۔ کھلاڑیوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے اْنہیں پوری امید ہے کہ نوجوان کرکٹرز ورلڈ کپ جیت کر گھر لوٹیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کی کارکردگی بہت شاندار ہے، انہیں اْمید ہے کہ لٹل اسٹارز ورلڈ کپ ضرور جیتیں گے۔

مزید خبریں :