02 مارچ ، 2014
نیویارک… امریکا میں برفباری کے بعد کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ،، ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ،امریکی ریاست کولوراڈو کی ڈینور ہائی وے پر برفباری سے ٹریفک نظام متاثر ہوا، سیکڑوں کاروں کے آپس میں ٹکرانے سے ہائی وے کئی گھنٹوں کے لیے بند ہوگئی، حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔کچھ پولیس اہلکاروں کاکہناہے کہ انہوں نے اس قسم کا ٹکراوٴ پہلے نہیں دیکھا۔