کھیل
03 مارچ ، 2014

ایشیاکپ: سری لنکا نے افغانستان کو 129 رنز سے ہرادیا

ایشیاکپ: سری لنکا نے افغانستان کو 129 رنز سے ہرادیا

میرپور، ڈھاکا… سری لنکا نے افغانستان کو 129 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل 8 مارچ کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔میرپور کے شیرِبنگال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ کمار سنگا کار ا کے 76 اور کپتان اینجیلو میھتیوز کے 45 ناٹ آوٴٹ نے سری لنکا کا اسکور چھ وکٹ پر 253 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔افغانستان کی جانب سے میر وائس اشرف نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم صرف 124 رنز ہی رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ محمد نبی 37 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ تھیسارا پریرا اور اینجلو میتھیوز نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کامیابی کے ساتھ سری لنکا کی ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ 8مارچ کو پاکستان سے ہوگا۔

مزید خبریں :