کھیل
03 اپریل ، 2012

انڈین پریمئر لیگ سیزن 5 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب

انڈین پریمئر لیگ سیزن 5 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب

چنئی…انڈین پریمئر لیگ کے سیزن 5 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا آغاز ہو گیا ہے جس میں بالی وڈ کے بڑے نام بھی شریک ہیں ، تقریب پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست دیکھی جا سکتی ہے ۔انڈین پریمئر لیگ میں اس مرتبہ9ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جس میں دنیا کرکٹ کے معروف کرکٹرز لیگ کو چار چاند لگائیں گے ۔پریمئر لیگ تقریباً دو ماہ جاری رہے گی ، ایونٹ میں 76میچ کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل مقابلہ27مئی کو چنئی میں کھیلا جا ئے گا۔افتتاحی تقریب میں ایونٹ میں شریک ٹیموں کے کپتان انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے وضع کردہ قوانین کی پاسداری کا عہد کریں گے۔ افتتاحی مقابلہ دفاعی چمپئن چنائی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم چنائی میں ہوگا۔

مزید خبریں :