03 اپریل ، 2012
لاڑکانہ…گڑھی خدا بخش میں صدر آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو نیپیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی ، فاتحہ پڑھی اور پھول نچھاور کیے۔جبکہپیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی 33ویں برسی کے سلسلے میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں پی پی کارکن گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ رہے ہیں۔شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی 33ویں برسی میں شرکت کے لئے مختلف شہروں سے جیالے قافلوں کی صورت میں گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ رہے ہیں،چاروں صوبوں کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی پی پی رہنما اور بڑی تعداد میں کارکن پہنچے ہوئے ہیں، جبکہمزار کے احاطے میں دن بھر قرآن خوانی کا سلسلہ جاری رہا،آج صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید، گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ اور متعدد پی پی رہنماوٴں نے گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ کر شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش بھٹو میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔