03 اپریل ، 2012
لاڑکانہ… پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس نوڈیرو میں شروع ہوگیاہے۔پریزیڈنٹ ہاوٴس نوڈیرو میں صدر آصف علی زرداری کے زیر صدارت پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری،وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزراء کے علاوہ پیپلز پارٹی کے اہم رہنما شریک ہیں،وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کے مطابق سی ای سی اجلاس کا بنیادی ایجنڈا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنا ہے،،تاہم اجلاس کے دوران برسی سے متعلق پروگرامز کے علاوہ ملکی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔