کاروبار
06 مارچ ، 2014

معاشی بہتری کے باوجود خطرات منڈلا رہے ہیں، ماہرین

لاہور… اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے ابتدائی چند ما ہ میں معاشی بہتری آئی ہے ، تاہم خطرات اب بھی منڈلا رہے ہیں ،ایوان اقبال لاہورمیں ہونے والے سیمینارکا انقعاد انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز کے زیراہتمام کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر تجارت ہمایوں اختر کا کہنا تھا کہ ملک کو اندرونی بیرونی دباوٴ ، امن و امان کی صورتحال اور اقتصادی بحران سے نکالنے کیلیے تھنک ٹینک بنایاگیا ہے،صنعتکار سید بابر علی نے معاشی بہتری کیلیے تمام طبقوں کے کردار کو ناگزیر قرار دیا،سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلیے تمام وسائل بروئے کارلاناہونگے۔انسٹی ٹیوٹ فارپالیسی ریفارمز کے تھنک ٹینک میں مختلف شعبوں کے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے، جن کی مشاورت کا ملکی سطح پر استفادہ کیا جا سکے گا۔

مزید خبریں :