07 مارچ ، 2014
کراچی…کراچی میں 20 منٹ کے دوران 2 بنک ڈکیتیوں میں ڈاکو 60 لاکھ روپیسے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ کراچی کے علاقے پاپوش میں 5 مسلح ملزمان نجی بنک میں داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنادیا۔ ملزمان نے بنک سے 35 لاکھ روپے لوٹے اور باآسانی فرار ہوئے۔ دوسری جانب شاہراہ پاکستان میں بھی ایک نجی بنک میں 4 ملزمان داخل ہوئے اور 30 لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔