07 مارچ ، 2014
اسلام آباد…ایف ایٹ کچہری واقعے میں جاں بحق جج رفاقت اعوان کے سیکورٹی گارڈ بابر حسین نے الزامات کی تردید کردی، عدالت میں بیان دیا ہے کہ جج پر نہیں دہشت گردوں پر گولیاں چلائیں تھی ، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔گن مین بابر حسین کو انسداد دہشت گردی کے جج عتیق الرحمان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت میں بابر حسین نے بیان دیا کہ وہ بے گناہ ہیں، انھوں نے جج کو بچانے کی کوشیش کی اور گولیاں دہشت گردوں پر چلائی۔پولیس نے ملزم بابر حسین کا سات روزہ کا ریمانڈ مانگا تھا،تاہم عدالت نے تین روز کا جسمانی ریمانڈ کی اجازت دیتے ہوئے ملزم کو دوبارہ دس مارچ کو انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔