07 مارچ ، 2014
کراچی… روپے کو مسلسل مستحکم ہوتا دیکھ کر ایکسپورٹرز نے بھی ڈالر تڑوانے شروع کردیے۔انٹر بینک میں ڈالر 103 روپے کا ہوگیا۔ اریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید 74پیسے مستحکم ہوا اور ڈالر ساڑھے 6 ماہ کی کم ترین سطح ، 102 روپے 80 پیسے پرآ گیا ہے۔دو دن کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 67 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے۔اسکے علاووہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 40 پیسے کمی کے بعد 103 روپے 45پیسے کی سطح پردیکھا گیا۔ڈیلرز کے مطابق ایکسپورٹرز کی جانب سے 4 کروڑ ڈالر کی فروخت سے روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔