پاکستان
07 مارچ ، 2014

بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو غیر مستحکم کر رہا ہے،منور حسن

 بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو غیر مستحکم کر رہا ہے،منور حسن

لاہور…امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا ہے کہ بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے،طالبان کے نام پر کارروائیاں کی جاتی ہیں۔سید منور حسن سعودی عرب میں تین روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کے بعد لاہور پہنچے ،،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کچہری میں دھماکوں سے طالبان کو بدنام کرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہوگئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے،فوج حکومت کاماتحت ادارہ ہے، اسے کمیٹی میں شرکت کا کہا جا سکتا ہے،،سید منور حسن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن حکومت میں رہ کرعجیب و غریب باتیں کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :