07 مارچ ، 2014
جاتی عمرہ…وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ چین اور ترکی کیساتھ معاہدوں کی تکمیل سے معیشت میں بہتری آئے گی ، پاکستان ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہو گا ،جاتی عمرہ میں نماز جمعہ کے بعد پارٹی کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ امن وامان کی بحالی مسلم لیگ ن کا منشور ہے ،سرمایہ کاری کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی دن رات کام کررہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ چین اور ترکی پاکستان کے دیرینہ دوست ہیں ،ان کے ساتھ منصوبوں سے ملک میں خوش حالی آئے گی ،نوازشریف کا کہنا تھا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں، ملکی ترقی میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔