07 مارچ ، 2014
اسلام آباد…سپریم کورٹ کے احاطے میں سور گھس آیا ، جانور کے آنے کی دیر تھی سیکورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں ، بڑی دیر بعد سور قابو میں آیاسپریم کورٹ بلڈنگ کے احاطے میں سور کی موجودگی نے جہاں خوف و ہراس پھیلایا وہیں سپریم کورٹ کے ملازمین اور سیکورٹی اہلکار درخت کی ٹہنیوں سے سور کو قابو کرنے کی کوشش کرتے رہے ، ادھر اْدھر دوڑنے اور 2 افراد کو مارنیکے بعد آخر کار سور کورٹ کے دروازے کے ذریعے شاہراہ جمہوریت کی طرف بھاگ گیا۔ سپریم کورٹ کی عمارت میں اس سے قبل بھی رات گئے داخل ہوتے رہے ہیں جنہیں مار بھگایا گیا۔