انٹرٹینمنٹ
08 مارچ ، 2014

علی ظفر کی نئی فلم ”ٹوٹل سیاپا“کا لاہور میں پریمےئر شو

علی ظفر کی نئی فلم ”ٹوٹل سیاپا“کا لاہور میں پریمےئر شو

لاہور…علی ظفر کی نئی فلم ”ٹوٹل سیاپا“ کا پریمےئر شو لاہور میں ہوا۔ ریڈ کارپٹ پر فلم، فیشن اور ٹی وی کی شخصیات نے جلوے بکھیرے۔ شائقین نے فلم کو پیار، امن اور محبت کے پیغام سے بھرپور قرار دیا۔ گلوکار اور اداکار علی ظفر کی بالی وڈ میں پانچویں فلم ”ٹوٹل سیاپا“ ٹوٹل کامیاب جا رہی ہے۔ فلم کے پریمےئر میں شوبز کی کئی نامور شخصیات شریک ہوئیں جنہوں نے فلم کو بلاک بسٹر قرار دیا۔ علی ظفر نے اہلیہ کے ہمراہ پریمیئر میں شرکت کی۔ فلم کو دیکھنے والوں کی جانب سے دونوں ملکوں میں محبت اور امن کی جانب اہم قدم ٹھہرایا جارہا ہے۔ پریمیئر کے شرکاء کا کہنا ہے کہ فلم ”ٹوٹل سیاپا“ کی اچھی موسیقی، بہترین کامیڈی اورجاندار اداکاری نے چار چاند لگا دیے۔ ”ٹوٹل سیاپا“ پاکستان کے ساتھ دنیا بھر میں سینماء گھروں کی زینت بن گئی ہے۔ فلم بینوں کے ساتھ فلمی پنڈت بھی علی ظفر کی فلم کو کامیاب کہہ رہے ہیں۔

مزید خبریں :