انٹرٹینمنٹ
08 مارچ ، 2014

جیو کے فیملی شو”انعام گھر“میں آج لگے گا کرکٹ کا تڑکا

جیو کے فیملی شو”انعام گھر“میں آج لگے گا کرکٹ کا تڑکا

کراچی…جیو کے فیملی شو ”انعام گھر“ میں آج لگے گا کرکٹ کا تڑکا۔ شرکا ایشیا کپ فائنل دیکھیں گے ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کی کھٹی میٹھی باتیں سنیں گے اور انعامات تو ہوں گے ہی۔جیو ٹی وی کے مقبول ریئلٹی شو انعام گھر کی رونقیں اپنے عروج پر ہیں۔میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پھر خوشیوں کا میلا لگایاہے۔آسان سوال، آسان جواب، بڑا انعام، بہت سی خوشیاں، یہ سب جیو کے انعام گھر کی خصوصیات ہیں۔ اس گھر میں ہر نعمت ہے، یہاں لوگ جھٹ سوال کے پٹ جواب دے کر بائیک، جوڑے کھانا پکا کراور گول گپے کھا کر بیش قیمت تحفے جیتتے ہیں۔ سب کے آئیڈیل میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین شو میں چلبلوں کے سنگ رنگ بھرتے ہیں اور یوں خوشیاں بکھیرتے انعام گھر کے ہر شو کی ہیپی اینڈنگ ہوتی ہے۔

مزید خبریں :