انٹرٹینمنٹ
08 مارچ ، 2014

گرمی اور بہار کا استقبال، کراچی میں پیش کی گئی نئے سیزن کی نئی کلیکشن

گرمی اور بہار کا استقبال، کراچی میں پیش کی گئی نئے سیزن کی نئی کلیکشن

کراچی…بہار اور گرمی کی آمد کے بھرپور استقبال میں فیشن کی دنیا ہے سب سے آگے، کراچی میں پیش کی گئی نئے سیزن کی نئی کلیکشن۔ موسمی پھولوں کے کھلتے رنگوں میں سجائی گئی تقریب میں سیزن کی مناسبت سے نئی کلیکشن کو منفرد اند از میں متعارف کروانے کیلئے ماڈلز ریمپ پروپوز کرنے کے علاوہ حاضرین کے درمیان گھومتی پھرتی اور لوگوں میں گھلتی ملتی نظر آئیں۔ اسپرنگ سمر 2014ء کی مناسبت سے ڈیزائن کردہ یہ نئی پیشکش ریڈی ٹو وےئر ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی فیشن میں اپنی نوعیت کی پہلی رنکل فری لائین ہے۔ بہار اور اس کے بعد گرمی کی آمد کا اعلان کرتی اس نئی پریٹ لائین کے پرنٹ، پیٹرن اور ڈیزائین کا انسپریشن بدلتے موسم میں نظر آنے والے قدرتی رنگ ہیں۔

مزید خبریں :