09 مارچ ، 2014
کولوراڈو ویل …یو ایس اوپن اسنو بورڈنگ چمپئن شپ کے ہاف پائپ ایونٹ میں امریکا کے ایتھلیٹ چھائے رہے۔ ٹیلر گولڈ اورکیلی کلارک نے ٹائٹل جیت لیے۔ کولوراڈو ویل میں ہونے والی چمپئن شپ کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شائقین برف پوش چوٹی پر موجود تھے۔مینز ایونٹ میں امریکا کے ٹیلر گولڈنے87.63پوائنٹ اسکور کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔جاپان کے تاکو ہیراؤکا نے سلور جبکہ سوئٹزر لینڈ کے ڈیوڈہبلوزیل نے برانز میڈل حاصل کیا۔ویمنز ایونٹ میں بھی امریکا کی کیلی کلارک سب پر بازی لے گئیں۔انہوں نے دلکش کرتب دکھا کر شائقین سے داد وصول کی اور گولڈ میڈل بھی جیت لیا۔اسپین کی کوئرالٹ کیسٹیلیٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔