پاکستان
09 مارچ ، 2014

مدارس کیخلاف کسی بھی کارروائی کی مزاحمت کریں گے،حنیف جالندھری

مدارس کیخلاف کسی بھی کارروائی کی مزاحمت کریں گے،حنیف جالندھری

اسلام آباد… وفاق المدارس العربیہ کے سیکرٹری جنرل مولانا حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کی آڑمیں مدارس کے خلاف کاروائی کی گئی تو اسکی مزاحمت کی جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی حنیف جالندھری نے کہا کہ ملک کو سلامتی پالیسی سے پہلے جامعہ خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تحفظ مدارس کے لیے رواں ماہ کے دوران کراچی ، ملتان ، پشاور اور کشمیر میں کانفرنسز کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کے بارے میں کہا کہ اس میں ایک آدھ دن کے اند ر اچھی خبر کی توقع ہے۔

مزید خبریں :