09 مارچ ، 2014
کراچی… پاکستان تحریک انصاف امن کے لیے مزار قائد کے باہر 23 ہزار سے زاید دئیے جلانے کا دعویٰ کیا ہے۔امن کے نام پر جہاں دیئے جلائے گئے وہیں ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مارچ کے پورے مہینے شہر بھر میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔سلیمان سعادت خان کی رپورٹکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کی جانب سے بانی پاکستان قائد آعظم محمد علی جناح کے مزار کے باہر 23 ہزار سے زائد دیئے جلائے جس کا مقصد شہر کی روشنیوں کو دوبارہ لوٹانے سمیت ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا تھا، دیئے تو ضرور جلائے گئے لیکن ورلڈ ریکارڈ قائم نہ ہوسکا۔ ترجمان تحریک انصاف سندھ دوا خان صابر کا کہنا ہے کہ انکی جماعت نے گینیز بک آف وولڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا لیکن فیس زیادہ ہونے کی باعث رقم ادا نہیں کر پائے اور گینیز بک آف وولڈ ریکارڈ کے عہدیدار نہیں آ پائے۔شہر کرا چی میں امن کے لئے دیئے روشن کرنے کی تقریب بچوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔دوسری جانب پی ٹی آئی نے ماہ مارچ کو آمن کے ساتھ منصوب کیا ہے۔ اور اس ماہ اسپورٹس گالہ سمیت دیگر تقاریب منعقد کی جائیں گی جس کا مقصد شہر کے امن کو دوبارہ لوٹانا ہے ساتھ ہی ساتھ کراچی میں امن و آمان کی صورتحال پر آل پاٹیز کانفرنس بھی بلائی جائے گی۔ جبکہ تقریب کے اختتام پر پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداروں نے بجھے ہوئے دیئے سمیٹے اور ٹریفک پولیس اہلکاروں نے سڑک پر موجود آئل صاف کیا تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔