پاکستان
10 مارچ ، 2014

وزیر اعظم کا تھر متاثرین کیلئے ایک ارب روپے کی امداد کااعلان

وزیر اعظم کا تھر متاثرین کیلئے ایک ارب روپے کی امداد کااعلان

مٹھی…وزیراعظم میاں نواز شریف متاثرین تھر کی داد رسی کے لیے مٹھی پہنچے تو وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو نے ان کااسقبال کیا ، وزیراعظم نے ان کے ہمراہ مٹھی کے سول اسپتال کا دورہ بھی کیا ، اس کے بعد متاثرین کی امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے وزیراعظم کی صدارت میں اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیراعظم کو امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پرنوازشریف نے متاثرین تھر کیلیے ایک ارب روپے کی امداد کااعلان کیا ۔ ایک ارب امداد کااعلان کے ساتھ ہی نواز شریف نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر ریلیف پیکیج بنائیں گے۔ساتھ ہی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ وزیراعلی کو اس بات کی تحقیقات کرنی چاہیے کہ تھرپارکرمیں اموات کیوں ہوئیں ، تحقیق کی جائے کہ بھیجی ہوئی گندم کیوں تقسیم نہ ہوئی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاکہ گندم کی درست تقسیم نہ ہونے پر تھرپارکر کی ضلعی انتظامیہ کو تبدیل کردیا گیا ، اور اب درست طورپر گندم تقسیم کی جاری ہے ، انہوں نے تجویز دی کہ امدادی سامان کی تقسیم کے لیے ایک کمیٹی بنادی جائے ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ این ڈی ایم اے،میڈیا اورسیاسی جماعت کا نمائندہ شامل ہونا چاہیے۔وزیراعلی نے کہاکہ یہاں لیڈی ڈاکٹرز کی کمی ہے اور لیڈی ڈاکٹر کو یہاں کام کرنے کے لیے دگنی تنخواہ کی پیش کشی بھی کی ہے ،انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے بھی امداد کااعلان کیا ۔اس موقع پر سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے تھر میں گذشتہ چار سال کے دوران اموات کی صورتحال بتاتے ہوئے کہاکہ یہاں بنیادی سولیات کی کمی ہے اور ضلع کے اسی فیصد علاقے خشک سالی کا شکار ہیں ۔اجلاس میں وزیراعظم سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنی اعلان کردہ امدادی رقم کے صحیح استعمال کی نگرانی بھی خود کریں ۔

مزید خبریں :