10 مارچ ، 2014
کراچی… محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے، آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15 اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔