پاکستان
10 مارچ ، 2014

ہائیکورٹ:250ینگ ڈاکٹرزکی ممکنہ برطرفی کیخلاف حکم امتناعی

ہائیکورٹ:250ینگ ڈاکٹرزکی ممکنہ برطرفی کیخلاف حکم امتناعی

لاہور…لاہورہائیکورٹ نے250ینگ ڈاکٹرزکی ممکنہ برطرفی کیخلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔عدالت نے پنجاب حکومت اور محکمہ صحت سیآئندہ سماعت پر تحریری جواب بھی طلب کرلیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے بتایاگیاکہ پنجاب حکومت زبردستی ان سے حلف ناموں پر دستخط کرانا چاہتی ہے۔ جس میں پابند کیا گیا ہے کہ غیرملکی خاتون سے شادی نہیں کر سکتے، نا ہی تین سال تک ٹرانسفر یا چھٹی لے سکتے ہیں۔ محکمہ صحت کو تین سال کے دوران کسی بھی وقت انہیں برطرف کرنے کااختیار دیاگیاہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ حلف ناموں پر دستخط سے انکار پر ڈاکٹرز کوبرطرف کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

مزید خبریں :