10 مارچ ، 2014
لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کھل کر دھاندلی ہوئی، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا،لاہورمیں پر یس کانفرنس سے خطاب میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ ملک میں صاف اورشفاف انتخابات کا کوئی چانس ہی نہیں،ضمنی انتخابات میں کھل کردھاندلی کی گئی،عام انتخابات میں بھی دھاندلی ہوئی،جس پر ہم عدالت بھی گئے،اتاہم لیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات پرعملدرآمد نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعرات کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کروں گا،عام انتخابات کے4حلقوں اور ضمنی انتخابات کی دھاندلی سے متعلق بات کرونگا۔تھر کی صورت حال پر ان کا کہنا ہے کہ جاگیردارانہ ذہنیت کی وجہ سے تھرپارمیں قحط کی صورت حال پید اہو ئی۔ عمران خان ایم کیوایم، اے این پی اور پیپلز پارٹی پر الزام عائد کیا کہ ان جماعتوں نے 5سال امریکا کی جنگ لڑی۔