پاکستان
10 مارچ ، 2014

کراچی:ناگن چورنگی فائرنگ،حکم امتناع میں ایک دن کی توسیع

کراچی:ناگن چورنگی فائرنگ،حکم امتناع میں ایک دن کی توسیع

کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے ناگن چورنگی رینجرز اہلکار فائرنگ کیس میں حکم امتناع میں ایک دن کی توسیع کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں ناگن چورنگی پر رینجرز اہلکار کے ہاتھوں شہری ذیشان قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے رینجرز کے وکیل کی درخواست پر سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع میں ایک روز کی توسیع کردی۔ سیشن کورٹ نے رینجرز اہلکار کے خلاف مقتول کی بہن تسنیم شاہد کی مدعیت میں دوسری ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :