پاکستان
10 مارچ ، 2014

کراچی: چنگ چی رکشہ چلانے پر حکم امتناع کے خلاف درخواست دائر

کراچی: چنگ چی رکشہ چلانے پر حکم امتناع کے خلاف درخواست دائر

کراچی…کراچی میں چنگ چی رکشہ چلانے پر عدالتی حکم امتناع کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ میں چنگ چی رکشے پر پابندی کے خلاف درخواست میں فریق بننے سے متعلق متفرق درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہر میں 50 ہزار چنگچی رکشے اہم شاہراہوں پر چلائے جارہے ہیں جو ٹریفک کے مسائل کا سبب بن رہے ہیں۔ درخواست میں سندھ ہائی کورٹ سے چنگچی رکشے پر پابندی کے خلاف حکم امتناع واپس لینے کی استدعا کی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے چنگچی رکشہ ایسوسی ایشن سمیت دیگر مدعا علیان کو 31 مارچ تک کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

مزید خبریں :