10 مارچ ، 2014
اسلام آباد…وزارت داخلہ نے حساس اداروں اور پولیس کو ایک خط کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف پر اسپتال سے عدالت جاتے ہوئے حملہ ہو سکتا ہے، ان کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے حساس اداروں اور پولیس کو پرویز مشرف کی سیکیورٹی کے بارے میں خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ سابق صدرکو مختلف دہشت گرد گروپوں کی جانب سے دھمکیاں مل چکی ہیں، جنرل ریٹائرڈ مشرف پر اسپتال سے عدالت کے راستے میں بھی حملہ ہو سکتا ہے،ان کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کیا جائے۔