پاکستان
10 مارچ ، 2014

تھر میں گرمیوں کا موسم بہت خطرناک ہوگا، مخدوم جمیل الزمان

تھر میں گرمیوں کا موسم بہت خطرناک ہوگا، مخدوم جمیل الزمان

کراچی…صوبائی وزیر بحالی مخدوم جمیل الزمان منظرِعام پر آگئے، ان کا کہنا ہے کہ ابھی سے خبردار کر رہا ہوں کہ تھر میں گرمیوں کا موسم بہت خطرناک ہوگا، جس کے لیے ابھی سے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ مخدوم جمیل الزمان کا مزید کہنا ہے کہ والد کے علاج کی غرض سے ملک سے باہر تھا، واپسی پر وائرل ہوگیا، 3دن سے بستر پر ہوں، میری بیماری کا وزیراعلیٰ اور سندھ کابینہ کو علم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تھر میں بحالی کاکام وقت پر شروع کیوں نہیں ہوا، اس پرتحقیقات کی ضرورت ہے، تھر سے متعلق فوری طور پر نیا پلان بنانے کی ضرورت ہے۔ مخدوم جمیل الزمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کے مطابق زیادہ اموات طبی وجوہات کے باعث ہوئیں، موسم سرما کی وجہ سے بیماریاں پھیلتی ہیں، میرے محکمے نے موجودہ صورتِ حال پر حکومت کو بر وقت آگاہ کر دیا تھا، وفاق، پنجاب حکومت اور بیرونی امداد کو بھی خوش آمدید کہیں گے، تھر میں بہت زیادہ کام کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :