10 مارچ ، 2014
اسلام آباد…سابق صدر پرویز مشرف کی سیکیورٹی کے حوالے سے وزارت داخلہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مشرف کی سیکیورٹی ٹیم میں شدت پسندوں کے ہمدرد ہیں،پرویز مشرف پر سلمان تاثیر کی طرز کا حملہ بھی ہو سکتا ہے۔ خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ شرپسندوں کا مشرف کی سیکیورٹی ٹیم سے معاونت لینے کا خدشہ موجود ہے ،کالعدم تحریک طالبان اور القاعدہ سے منسلک دہشت گرد مشرف پر حملہ کرسکتے ہیں۔