11 مارچ ، 2014
ٹھٹھہ…تھر میں لوگ دواوٴں کو ترس گئے ہیں جبکہ پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر پروگرام کی فراہم دوائیں ضائع ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق مکلی میں پی پی ایچ آئی کے گودام میں پڑے پڑے دوائیں زائدالمیعاد ہوگئیں۔افسران نے غفلت اور لاپرواہی چھپانے کے لیے دوائیں کچرے میں پھینک دیں۔ زائدالمعیاد دواوٴں میں ڈراپس، مختلف انجکشن، شربت اور گولیاں شامل ہیں۔