کھیل
04 اپریل ، 2012

بھارت کا بھی ٹیم بھیجنے سے انکار، 3ملکی ہاکی سیریز ملتوی

بھارت کا بھی ٹیم بھیجنے سے انکار، 3ملکی ہاکی سیریز ملتوی

لاہور…بھارت نے ہاکی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے بھی ہاکی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکارکردیا،بھارت نے سیکیورٹی وجوہات کی بناپرپاکستان آنے سے انکارکیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملائیشیاکی ٹیم پہلے ہی3ملکی ہاکی سیریزمیں شرکت سے انکارکرچکی ہے،فی الحال3ملکی سیریزملتوی کررہے ہیں۔آصف باجوہ کا کہنا تھاکہبھارت کارویہ تکلیف دہ ہے، ملکی ہاکی سیریز9سے13اپریل تک لاہورمیں ہوناتھی۔

مزید خبریں :