13 مارچ ، 2014
نیویارک…این جی ٹی…ذرا س بی مانو کو تو دیکھئے جو ٹریڈ مل پر سوار ہو کر کھانا کھانے کی جستجو میں مگن ہیں لیکن بار بار ناکامی کا شکار ہو رہی ہیں۔ورزش کی اس مشین سے نابلد یہ مانوجیسے ہی اس پر سوار ہوئی مالک نے سامنے خوراک رکھ دی جسے دیکھتے ہی بلی کی بھوک جاگ اٹھی۔جیسے ہی کھانے کی پلیٹ کی جانب قدم بڑھاتی ایک قدم مزید پیچھے کو سرک جاتی۔ایک طرف بھوک اور بے تابی کا عالم دوسری طرف کھانا کہ کسی طرح دسترس میں ہی نہیں آرہا،مالک نے بھی اس صورتحال کا خوب لطف اٹھایا اور ویڈیو انٹرنیٹ پر اپلوڈ کردی ۔